بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

24 شوال 1445ھ 03 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

شوہر کے چار سال آٹھ مہینے سے لاپتہ ہونے کے بعد نکاح کا حکم


سوال

ایک شخص چار سال آٹھ  ماہ کے بعد گھر واپس آتا ہے ۔گھر والوں کا گمان یہ تھا کہ وہ چونکہ نشہ کرتا ہے کہیں مر کھپ گیا ہے۔ اب واپس آ گیا ہے ۔ اس کی بیوی اس کے نکاح میں باقی ہے کیا؟ کیوں کہ اس کی بیوی کو کہا جا رہا ہےکہ اب نکاح ٹوٹ چکا ہے مفقود الخبر ہونے کی وجہ سے۔

ثانیًا ان صاحب نے ایک موقع پر اپنی اہلیہ کو اپنی بہن /باجی کہا۔

ثالثًا  بیوی بھی اب بچوں  کی وجہ سے ساتھ نہیں رہنا چاہتی؛  کیوں کہ وہ ہر وقت نشے میں رہتاہے۔ اس شخص کے نکاح کے بارے میں تفصیلی رہنمائی درکار ہے!

جواب

۱۔صورت مسئولہ میں   شوہر کا چار سال آٹھ ماہ  لاپتہ ہونے کے بعد واپس آنے سے نکاح پر کوئی اثر نہیں پڑا نکاح بدستور  باقی ہے ۔ 

۲۔اگر واقعۃ شوہر نے  بیوی کو بہن/ باجی کہا ہے تو ایسے الفاظ ناپسندیدہ ضرورہیں، ان الفاظ  سے اجتناب کرنا چاہیے مگر ان الفاظ کی وجہ سے نکاح پر کوئی اثر نہیں پڑا ہے۔

۳۔اگر بیوی شوہر کے ساتھ رہنا نہیں چاہتی تو شوہر سےطلاق یا خلع لےلے، اس کے بغیر وہ نکاح سے نہیں نکل سکتی۔

فتاوی شامی میں ہے:

"ويكره قوله أنت أمي ويا ابنتي ويا أختي ونحوه (قوله: ويكره إلخ) جزم بالكراهة تبعا للبحر والنهر والذي في الفتح: وفي أنت أمي لايكون مظاهرًا، وينبغي أن يكون مكروهًا، فقد صرحوا بأن قوله لزوجته يا أخية مكروه. وفيه حديث رواه أبو داود «أن رسول الله صلى الله عليه وسلم سمع رجلًا يقول لامرأته يا أخية فكره ذلك ونهى عنه» ومعنى النهي قربه من لفظ التشبيه، ولولا هذا الحديث لأمكن أن يقال هو ظهار لأن التشبيه في أنت أمي أقوى منه مع ذكر الأداة، ولفظ " يا أخية " استعارة بلا شك، وهي مبنية على التشبيه، لكن الحديث أفاد كونه ليس ظهارا حيث لم يبين فيه حكما سوى الكراهة والنهي، فعلم أنه لا بد في كونه ظهارا من التصريح بأداة التشبيه شرعا، ومثله أن يقول لها يا بنتي، أو يا أختي ونحوه. اهـ"

(کتاب الطلاق ، باب الظهار جلد ۳ ص : ۴۷۰ ط : دارالفکر)

فقط و اللہ اعلم 


فتوی نمبر : 144309100355

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں