بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

19 شوال 1445ھ 28 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

کیا شوہر رشتہ داروں کے سامنے بیوی کا ماتھا چوم سکتا ہے؟


سوال

کیا شوہر رشتہ داروں کے سامنے بیوی کا ماتھا چوم سکتا ہے؟

جواب

واضح رہے کہ شوہر کا محرم رشتہ داروں اور والدین کے سامنے بیوی کا ماتھا چومنا فی نفسہ جائز ہے، لیکن رشتہ داروں یا دیگر محارم کے سامنےبیوی کا ماتھا چومنے سے احتراز بہتر ہے،اس لیے کہ  یہ ضروری نہیں کہ ہر جائز  کام کو سرعام اختیار کیا جائے،معاشرتی اعتبار سے مذکورہ عمل حیا کے مناسب نہیں ہے۔

مرقاۃ المفاتیح میں ہے:

"(وعن عمران بن حصين قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: «الحياء لا يأتي إلا بخير» ) أي: لا يغري الإنسان إلا بخير. والحياء تغير وانكسار يعتري الإنسان من خوف ما يعاب به ويذم."

(كتاب الآداب، باب الرفق والحياء وحسن الخلق، ج:8، ص:3171، ط:دار الفكر)

فتاویٰ عالمگیریہ میں ہے:

"ولا بأس بأن يدخل ‌على ‌الزوجين ‌محارمهما وهما في الفراش من غير وطء باستئذان، ولا يدخلون بغير إذن وكذا الخادم حين يخلو الرجل بأهله وكذا الأمة."

(كتاب الكراهية،الباب الثامن فيما يحل للرجل النظر إليه وما لا يحل له، ج:5، ص:328، ط:دار الفکر)

فقط والله أعلم


فتوی نمبر : 144412100020

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں