بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 شوال 1445ھ 27 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

شوہر کا بیوی سے ادھار لینا


سوال

حق مہر کی رقم شوہر بیوی سے ادھار لے کر استعمال کر سکتا ہےاور بیوی رضا مندی سے شوہر کو ادھار کے لیے دے اور کتنی مدت کے بعد حق مہر ادھار واپس کرنا چاہیے؟

جواب

صورت مسؤلہ میں اگر بیوی اپنی رضامندی سے بغیر کسی جبر کے شوہر کے مانگنے پر قرض کے طور پر اپنی مہر کی رقم شوہر کو دے تو شوہر کے لیے یہ رقم لینا اور استعمال کرنا جائز ہے ،لیکن جیسے دیگر قرض خواہوں کو قرض کی رقم واپس کرنا واجب ہے اسی طرح بیوی کو بھی طےشدہ مدت مقررہ میں قرض کی رقم واپس کرنا لازم ہے،مدت مقررہ میں واپس نہ کرنا اور طلب کرنے پر ٹال مٹول کرنا ظلم قرار دیا گیا ہے۔

مسلم شریف میں ہے:

"عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ ﷺ: مَطْلُ الْغَنِيِّ ظُلْمٌ، وَإِذَا أُتْبِعُ أَحَدُكُمْ عَلَى مَلِيٍّ فَلْيَتْبَعْ. مُتَّفَقٌ عَلَيْهِ."

(کتاب المساقاۃ،باب تحریم مطل الغنی،ج1،ص18،ط:قدیمی)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144307100711

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں