بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

10 شوال 1445ھ 19 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

شوہر کا بیوی کے مقعد میں انگلی ڈالنے سے غسل کا حکم


سوال

اگر کوئی شوہر اپنی بیوی کے مقعد میں شہوت کی غرض سے انگلی ڈالتا هے تو کیا بیوی پر غسل واجب ہوتا ہے یا نہیں؟ یا میاں بیوی دونوں غسل کریں گے؟

جواب

شوہر کا بیوی کے مقعد میں انگلی ڈالنا اگرچہ خلافِ فطرت اور بلاضرورت یہ سخت ناپسندیدہ بھی ہے، لیکن انگلی ڈالنے سے غسل واجب نہیں ہوتا۔ 

البحر الرائق شرح كنز الدقائق ومنحة الخالق وتكملة الطوري (1/ 62):

"(قوله: و في فتح القدير: أن في إدخال الإصبع الدبر خلافًا إلخ) ذكر العلامة الحلبي هنا تفصيلًا، فقال: والأولى أن يجب في القبل إذا قصد الاستمتاع لغلبة الشهوة؛ لأن الشهوة فيهن غالبة فيقام السبب مقام المسبب وهو الإنزال، دون الدبر؛ لعدمها."

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144204200588

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں