بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

5 محرم 1447ھ 01 جولائی 2025 ء

دارالافتاء

 

شوہر کا بیوی سے کہنا کہ میں اب تم کو نہیں رکھوں گا، پیپر بھیجو سائن کردوں گا


سوال

اگر شوہر کہے میں اب تم کو نہیں رکھوں گا،پیپر بھیجو سائن کردوں گااور دو سال تک کوئی رابطہ نہ ہوتو کیا طلاق ہوجاتی ہے؟

جواب

صورتِ مسئولہ میں اگر شوہر نے صرف یہ الفاظ کہے تھے کہ’’ میں اب تم کو نہیں رکھوں گا،پیپر بھیجو سائن کردوں گا‘‘ تو ان الفاظ سے کوئی طلاق واقع نہیں ہوئی ہے ،اگر چہ شوہر نے اس کے بعد دو سال یا مزید عرصہ تک بیوی سے کوئی رابطہ نہ کیا ہو،نکاح برقرار ہے ۔

العقود الدریۃ فی تنقیح الفتاوی الحامدیۃ:

"صيغة ‌المضارع لا يقع بها الطلاق إلا إذا غلب في الحال كما صرح به الكمال بن الهمام."

(کتاب الطلاق ،ج:1،ص:38،ط:دار المعرفۃ)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144311101878

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں