بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

25 شوال 1445ھ 04 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

شوہر کے ترکہ میں بیواؤں کے حصہ کا حکم


سوال

دو بیویوں کا شوہر کی جائیداد میں حصہ ایک بیوی کے بچے ہیں اور ایک کے نہیں؟

جواب

صورت مسئولہ میں مرحوم شوہر کی اولاد موجود ہے ؛اس لیے مرحوم شوہر کے ترکہ میں دونوں بیواؤں کو آٹھواں حصہ ملے گا ،یعنی 6.25 فیصد کر کے ہر ایک بیوہ کو ملے گا۔

فتاوی ہندیہ میں ہے :

"وأما الاثنان من السبب فالزوج والزوجة فللزوج النصف عند عدم الولد وولد الابن، والربع مع الولد أو ولد الابن وللزوجة الربع عند عدمهما والثمن مع أحدهما، والزوجات والواحدة يشتركن في الربع والثمن وعليه الإجماع، كذا في الاختيار شرح المختار."

(کتاب الفرائض ،الباب الثانی فی ذوی الفروض ،ج:6،ص:450،دارالفکر)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144503100807

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں