بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

20 شوال 1445ھ 29 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

شوہر فحش فلمیں دیکھتا ہو تو کیا کرے؟


سوال

میں بہت پریشان ہوں،شادی کو صرف دو سال ہوئے ہیں،میرا شوہر پورن(فحش فلمیں) دیکھتا ہے اور بہت زیادہ عادی ہوگیا ہے،دین داری والا ذہن بھی ہےپھر بھی  کیا کروں؟ سمجھ نہیں آتا،میں اپنی طرف سے اس کی خواہش پوری کرنے کی پوری کوشش کرتی ہوں، لیکن پھر بھی وہ ان عورتوں کو دیکھتا ہے تو میرا دل جلتا ہے، کیا کروں؟

جواب

آنکھ اللہ تعالی کی عظیم الشان نعمت ہے، اس کو گندی فلمیں اور فحش مناظر کے دیکھنے میں صرف کرنا نعمتِ خداوندی کی ناقدری اور ناشکری ہے اور حدیث میں بد نظری کو آنکھوں کا زنا کہا گیا ہے اور ناقدری پر   نعمت کے سلب ہوجانے کا اندیشہ ہے اور کسی گناہ کی عادت پڑ جانا تو انتہائی خطرناک امر ہے،ایسی صورتِ حال میں سائلہ کو چاہیے کہ حتی الوسع اپنے شوہر کو سمجھائے،حسنِ تدبیر سے شوہر کو  اپنی طرف مائل رکھےنیک مجالس یا تبلیغی جماعت وغیرہ میں جانے پر آمادہ کریں،  یا کم از کم گھر ہی میں روزانہ چند منٹ دینی کتاب سے کچھ پڑھنے کا سلسلہ شروع کر لیا جائے، لیکن پھر بھی باز نہ آنے پرساس سسر ،یا شوہر کے  قریبی جن کی وہ بات مانتا ہو یا کسی عالمِ دین کے ذریعہ  اصلاح کی کوشش کرے،ساتھ ہی دعاؤں کا بھی اہتمام کریں ۔

صحیح ابن حِبان میں ہے:

"عن ابن عباس، ما رأيت شيئا أشبه باللمم مما قال أبو هريرة، قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: "كتب الله على ابن آدم حظه من الزنا، أدرك ذلك لا محالة: فزنى العين النظر، وزنى اللسان النطق، ‌والنفس ‌تتمنى ‌ذلك وتشتهي، ويصدق ذلك الفرج أو يكذبه."

(القسم الثالث،‌‌النوع الثالث والعشرون،‌‌ذكر وصف زنى العين واللسان على ابن آدم،ج4،ص470،رقم:3787،ط:دار ابن حزم)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144506102036

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں