بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

15 شوال 1445ھ 24 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

شوہر بیوی سے رابطہ نہ کرے اور اسے گھر نہ لائے تو کیا حکم ہے؟


سوال

میں عید کے موقع پر اپنے والدین کے گھر آئی ہوں، ایک ماہ سے زیادہ ہوگیاہے کہ میرے شوہر نے میرے ساتھ رابطہ نہیں کیا ہے، میں ساس کو فون کرتی تھی اب وہ بھی فون نہیں اٹھاتی ہے اور فون بند کرتی ہے، میرے شوہر نے بھی میرے نمبر کو بلاک کیا ہوا ہے، میں واپس شوہر کے گھر جانا چاہتی ہوں، میں چاہتی ہوں کہ میرا شوہرخود  مجھے لینے آجائے،اور جب میں آرہی تھی تو  جیٹھ کے ساتھ مجھے بھیجا اور پھر رابطہ بھی نہیں کیا،  اب میں چاہتی ہوں کہ میرا شوہر آجائے اور مجھے ساتھ لے جائے، مجھے میرے مسئلہ کاحل بتائیں۔

جواب

صورتِ مسئولہ میں سائلہ کے شوہر نے سائلہ سے رابطہ ترک کردیا ہو اور نہ ہی لینے آتاہو تو ممکن ہے کہ کوئی اونچ نیچ ہو گئی ہوگی، لہٰذا سائلہ کو چاہیے کہ جانبین سے  خاندان کے بڑوں  کو بیچ میں ڈالے تاکہ خاندان کے افراد صلح صفائی کے ساتھ میاں بیوی کے درمیان جو کمی بیشی ہوئی ہو اسے ختم کرنے کی کوشش کریں۔

ارشادِ باری تعالی ہے:

"وَإِنْ خِفْتُمْ شِقَاقَ بَيْنِهِمَا فَابْعَثُواْ حَكَمًا مِّنْ أَهْلِهِ وَحَكَمًا مِّنْ أَهْلِهَا إِن يُرِيدَا إِصْلاَحًا يُوَفِّقِ اللّهُ بَيْنَهُمَا . "(النساء،35)

ترجمہ:" اگر تم اوپر والوں کو ان دونوں میاں بیوی میں کشاکش کا کااندیشہ ہو تو تم لوگ ایک آدمی جوتصفیہ کرنے کی لیاقت رکھتاہو مرد کے خاندان سے اورایک آدمی جو تصفیہ کرنے کی لیاقت رکھتاہوعورت کے خاندان سے بھیجو، اگر ان دونوں آدمیوں کو اصلاح منظور ہوگی تو اللہ تعالیٰ ان میاں بی بی کے درمیان اتفاق پیدا فرمادیں گے۔"(بیان القرآن،ج:1،ص:335،ط:رحمانیہ)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144311100993

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں