بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

16 شوال 1445ھ 25 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

گھر میں جماعت کی نماز میں شوہر اور بیوی ایک ہی صف میں کھڑے ہوں گے یا نہیں؟


سوال

کیا شوہر اور بیوی ایک ہی صف میں کھڑے ہوں گے؟

جواب

جماعت سے نماز پڑھنے کی صورت میں بیوی شوہر کے ساتھ ایک ہی صف میں کھڑی نہیں ہوگی، بلکہ بیوی شوہر سے پیچھے کھڑی ہوگی، کیوں کہ جماعت کی نماز میں عورت کسی بھی ایسی صف میں کھڑی نہیں ہوگی جس صف میں کوئی مرد ہو، چاہے مرد شوہر ہو یا شوہر کے علاوہ کوئی اور ہو۔

اگر میاں بیوی دونوں اپنی الگ الگ نمازیں پڑھ رہے ہوں  تو دونوں ایک صف میں کھڑے ہوکر نماز پڑھ سکتے ہیں، البتہ جگہ میں وسعت ہو تو مرد کو اگلی صف میں کھڑا ہونا چاہیے۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144109202015

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں