بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

19 شوال 1445ھ 28 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

شوہر اپنے سسر کو وائس میسج کرے کہ میں تمہاری بیٹی کو طلاق دیتا ہوں


سوال

 اگر شوہر اپنے سسر کو وائس میسج کرے کے میں تمہاری بیٹی کو طلاق دیتا ہوں تو کیا طلاق پڑ جاۓ گی؟

جواب

اگر شوہر اپنے سسر کو وائس میسج پر یہ کہے کہ میں تمہاری بیٹی کو طلاق دیتا ہوں تو اس سے طلاق واقع ہوجائے گی ،ایک مرتبہ کہے گا تو ایک طلاق رجعی  واقع ہوگی ،یعنی عدت میں رجوع کا اختیار ہوگا ،تین مرتبہ کہے گا تو تین طلاقیں واقع ہوجائیں گی،  جس کے بعد رجوع یا دوبارہ  نکاح کا اختیار  باقی نہیں ہوگا۔

وفي الفتاوى الهندية:

"ولو قال فلانة طالق ولم ينسبها أو أنسبها إلى أبيها أو أمها أو أختها أو ولدها، وامرأته بذلك الاسم والنسب فقال عنيت أخرى أجنبية لا يصدق في القضاء ولو قال هذه المرأة التي عنيت امرأتي وصدقته في ذلك وقع الطلاق عليها ولم يصدق في إبطال الطلاق عن المعروفة إلا أن يشهد الشهود على نكاحها قبل أن يتكلم بالطلاق أو على إقرارهما به قبل ذلك أو تصدقه المرأة المعروفة كذا في فتح القدير."

 (كتاب الطلاق,الباب الثاني في إيقاع الطلاق,الفصل الأول في الطلاق الصريح,1/ 358ط:دارالفكر)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144408102674

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں