بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

10 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

شپنگ کے دوران اگر مال کا نقصان ہوگیا تو کون ضامن ہے؟


سوال

ڈبوں کے اندر بند سامان (جوکہ بک کروایا گیا تھا ) کے بارے میں اگر مشتری  مال کے ٹوٹنے کی شکایت کرے تو کیا حکم ہے؟

جواب

اگر مال کو ڈلیور کرنے کی ذمہ داری فروخت کرنے والے نے خود   لی ہے اور اس نے مال کو ڈلیور کیا ہے توشرعی اعتبار سے شپمنٹ کی تمام تر ذمہ داری فروخت کرنے والے پر ہوگی ،لہذا اگر راستہ میں مال ٹوٹ گیا یا خراب ہوگیا تو خریدار اس کا ضامن نہیں ہوگا،اور اگر ڈلیوری خریدار نے اپنے ذمہ لی ہے اور اپنے ہی کسی بندہ یا سروس سے مال منگوایا ہے تو پھر راستہ میں جوکچھ نقصان ہو اس کی ذمہ داری خریدار پر ہوگی،فروخت کرنے والا اس کا ضامن نہیں ہوگا۔

درر الحکام فی شرح مجلۃ الاحکام میں ہے:

"وتعبير الدين في هذه المادة ليس باحترازي. والحكم في العين على هذا المنوال. فلو طلب أحد من التاجر شراء مال بكذا درهما أي طلب أخذه بطريق سوم الشراء. وأرسله التاجر المذكور مع أحد إلى ذلك الشخص وتلف في يد الرسول قبل تسليمه إلى المرسل إليه فإذا كان الرسول رسول الطالب المذكور لزم الضمان بمقتضى المادة (298) الطالب ولا يلزم الرسول، انظر المادة (1463) . وإذا كان رسولا للتاجر كان الضرر الواقع عائدا إلى التاجر."

(کتاب الوکالۃ،الفصل الأول في بيان أحكام الوكالة العمومية،ج3،ص566،ط؛دار الجیل)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144411100198

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں