بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

14 شوال 1445ھ 23 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

غیر مسلم بندوق سے شکار زخمی کرے اور مسلمان ذبح کردے


سوال

 اگر بندوق کی گولی کوئی غیر مسلم چلاۓ اور جانور کوئی مسلمان ذبح کرے تو کیا ذبیحہ حلال ہوگا یا نہیں؟

جواب

اگر غیر مسلم نے گولی چلائی اور جانور زخمی ہوا اور دم نکلنے سے پہلے مسلمان نے اس کو اللہ تعالیٰ کا نام لے کر ذبح کردیا تو وہ جانور حلال ہے۔

الدر المختار وحاشية ابن عابدين (رد المحتار) (6/ 469):

"(فإن أدركه الرامي أو المرسل حيًّا ذكاه) وجوبًا فلو تركها حرم وسيجيء (والحياة المعتبرة هنا ما) يكون (فوق ذكاة المذبوح) بأن يعيش يوما، وروي أكثره مجمع. أما مقدارها وهو ما لايتوهم بقاؤه كما في الملتقى يعتبر هاهنا، حتى لو وقع في ماء لم يحرم".

الدر المختار وحاشية ابن عابدين (رد المحتار) (6/ 468):

"(وإذا أدرك) المرسل أو الرامي (الصيد حيًّا) بحياة فوق ما في المذبوح (ذكاه) وجوبًا (وشرط لحله بالرمي التسمية) ولو حكمًا كما مر".

فقط و الله أعلم


فتوی نمبر : 144111201078

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں