بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 شوال 1445ھ 27 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

شفاء فاطمہ نام رکھنا


سوال

کیا "شفا فاطمہ " نام رکھ سکتی ہوں میں اپنی بیٹی کا؟.  میری بیٹی دل کے  مرض کے ساتھ پیدا ہوئی ہے اس کے لیے کوئی بہتر نام تجویز کریں۔

جواب

اللہ تعالیٰ آپ کی صاحبزادی کو صحت کاملہ عطاء فرمائے ۔آمین۔ لیکن کسی بیماری یا اس کی صحت کا انسان کے نام سے تعلق نہیں ہوتا،اور اس طرح کا عقیدہ رکھنا درست نہیں ہے،  بلکہ بیماری اور صحت اللہ کی طرف سے ہوتی ہے۔

باقی شفاء فاطمہ نام رکھنا جائز ہے، ’’ شفاء‘‘ کے معنی ہیں : آرام، افاقہ، صحت یابی،  بیماری کا ازالہ۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144111201855

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں