بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

20 شوال 1445ھ 29 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

شیخ عبد القادر جیلانی رحمہ اللہ کے والد کی طرف منسوب ایک واقعہ کی تحقیق


سوال

شیخ عبدالقادر جیلانی کے والد کا سیب کھانا، جس شخص کا سیب کھایا اس نے اس کے بدلے اپنی بیٹی کا نکاح ان سے کرنے کو کہا۔اس واقعہ کی تحقیق مطلوب ہے؟

جواب

مذکورہ واقعہ تلاش بسیار کے باوجود معتبر کتب تاریخ میں نہ مل سکا۔البتہ  اردو کی کتابوں میں یہ واقعہ، مولانا ابو البیان محمد فاروقی نے اپنی کتاب "سیرت غوث اعظم" میں نقل کیا ہے، چونکہ یہ ایک تاریخی واقعہ ہے جس کا دین سے کوئی تعلق نہیں،  اور نہ ہی  اس میں کوئی ناممکن الوقوع بات ہے، لہذا اس کو مذکورہ کتاب کا نام لے کر بیان کرنے میں کوئی حرج نہیں۔

(سيرت غوث اعظم، ص: 29-31، ط: مكتبه سراجيه خانقاه احمديه، پاكستان)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144504101128

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں