بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

29 شوال 1445ھ 08 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

شیبان کے معنی


سوال

شیبان کے کیا معنی ہیں ؟

جواب

شَیبان (ش کے فتحہ اور ی کے سکون کے ساتھ)اس کے معنی ’’برف ‘‘اور ’’اولے ‘‘کے ہیں ۔ اور شِیْبان(ش کے کسرہ اور ی کے سکون کے ساتھ)اس کے معنی ماہ دسمبر کے ہیں۔

پہلے معنی کے اعتبار سے فی نفسہ یہ نام رکھنا جائز ہے، تاہم اگر صحابہ کرام رضی اللہ عنہم اجمعین کے ناموں میں سے کسی نام اور کسی اچھے معنی والے عربی نام کا انتخاب زیادہ بہتر ہے۔

المحیط فی اللغۃ میں ہے :

"وشَيْبَانُ : اسمُ إحْدى شَهْرَيْ قُمَاحٍ في شِدّةِ البَرْدِ ، وسمِّيَ شَيْبَانَ لابْيِضَاضِ الأرْضِ بالثَّلْج ."

(ج:۷،ص؛۳۹۳،ط:عالم الکتب بیروت)

-مصباح اللغات، ص:۴۵۵،ط:قدیمی کراچی ۔ 

-القاموس الوحید، ص:۹۰۱، ط:ادارہ اسلامیات۔

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144310101075

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں