بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 رمضان 1445ھ 28 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

اگر سنی شیعہ کی دی ہوئی عقیقہ کی بکری ذبح کرے تو کیا اس کا کھانا جائز ہے؟


سوال

 ہم جس جگہ کام کرتے ہیں وہاں ایک شیعہ بھی کام کرتا ہے، اس کی بیٹی پیدا ہوئی ہے، اب وہ اپنی بیٹی کا عقیقہ کرنا چاہتے ہیں، تو اس نے ہمیں  پیسے دے کر کہا کہ اِن پیسوں  پر بکری خریدکر ذبح کرو، ہم نے بکری خرید کر ذبح کی، تو  آدھا گوشت اُس نے خود لیا، اور بقیہ آدھا  ہمیں دیا، اب سوال یہ ہے کہ کیاہم وہ گوشت کھا سکتے ہیں یا نہیں؟جب کہ بکری ہم نے خود ذبح کی۔

جواب

 آپ کے لیے مذکورہ گوشت کھا ناجائز ہے۔

فتاوٰی ہندیہ میں ہے:

"(وأما شرائط الذكاة فأنواع) .... (ومنها) أن يكون مسلما أو كتابيا فلا تؤكل ذبيحة أهل الشرك والمرتد."

(كتاب الذبائح، الباب الأول في ركن الذبح وشرائطه وحكمه وأنواعه، 285/5، ط: رشيدية)

وفیہ ایضًا:

"وما له دم سائل نوعان: مستأنس ومتوحش، أما المستأنس من البهائم فنحو الإبل والبقر والغنم يحل بالإجماع."

(كتاب الذبائح، الباب الثاني في بيان مايؤكل من الحيوان ومالايؤكل، 289/5، ط: رشيدية)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144404101240

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں