شٹرنگ کی لکڑی ہم کرایہ پر دیتے ہیں، کیا ان لکڑی پر زکات ہے؟
صورتِ مسئولہ میں مذکورہ شٹرنگ کی لکڑیوں کی ویلیو پر زکوۃ لازم نہیں ہوگی، البتہ اس سے حاصل شدہ آمدن اگر جمع ہوتو زکوۃ کا سال مکمل ہونے پر اس کی زکوۃ لازم ہوگی، اور سال بھر میں جتنا کرایہ استعمال کرلیا اس پر کوئی زکوۃ لازم نہیں ہوگی۔ فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144111200692
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن