بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 شوال 1445ھ 20 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

شلوار کی جیب میں نوٹ رکھنا


سوال

سعودیہ عربیہ کے نوٹ (کرنسی) پر بیت اللہ، مسجدِ نبوی، بیت المقدس کی تصویر چھپی ہوئی ہوتی ہے،جینز پینٹ  پہننے  والے  حضرات  پرس( بٹوا )  میں رکھ پیچھے کی جیب میں رکھتے ہیں ،کیا اس طرح سے رکھنا بے حرمتی نہیں ہے ؟وضاحت فرمائیں عین نوازش ہوگی ۔

جواب

حفاظت کی غرض سے نوٹ (کرنسی )  شلوار یا پتلون وغیرہ کی جیب میں رکھنا جائز ہے، اس میں کوئی شرعی قباحت نہیں ہے، جہاں تک ادب کا تعلق ہے تو اس کا مدار عرف پر ہوتا ہے، ہمارے عرف میں اسے خلافِ ادب نہیں سمجھا جاتا، اس لیے یہ ادب کے خلاف بھی نہیں ہے،لہذا پتلون وغیرہ کی پچھلی جیب میں رقم رکھنا یا بٹوا  رکھناجائز ہے۔

التعريفات میں ہے:

"الأدب: عبارة عن معرفة ما يحترز به عن جميع أنواع الخطأ."

 (باب الف،ج:1،ص: 15،ط:دارالکتب الاسلامی )

خطبات حکیم الامت میں ہے:

"ادب کا مدار عرف پر ہے، فقہاء نے اس کو خوب سمجھا ہے لا تقل لھما اف کے متعلق انہوں نے لکھا ہے کہ حقیقت میں اس نہی کا ایذاء والدین سے منع کرنا ہے ، جہاں تافیف موجب ایذاء ہو وہاں حرام ہے اور اگر کسی وقت عرف بدل جائے اور تافیف موجب ایذاء نہ ہو تو حرام نہیں ہے۔

(ج:9،ص:302،ط،ادارہ تالیفات اشرفیہ)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144405101594

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں