بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

20 شوال 1445ھ 29 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

شہوت کے ساتھ تھوڑی منی نکلنے سے غسل کا حکم


سوال

اگر بالکل تھوڑی سی منی نکلےلذت کے ساتھ، تو کیا غسل فرض ہے؟

جواب

غسل واجب کرنے والی اشیاء میں منی کا اپنے محل سے کود کر اور شہوت کا ساتھ نکلنا بھی داخل ہے، لہٰذا اگر شہوت (لذت) کے ساتھ اور کود کر منی نکلے، تو اس سے غسل فرض ہوجاتا ہے اگر چہ وہ تھوڑی ہو۔

العنایہ شرح الہدایہ میں ہے:

"‌‌قال (والمعاني الموجبة للغسل ‌إنزال ‌المني ‌على ‌وجه الدفق والشهوة من الرجل والمرأة حالة النوم واليقظة)

إنزال ‌المني ‌على ‌وجه الدفق والشهوة، هذا اللفظ بإطلاقه مستقيم على قول أبي يوسف: حيث شرط لوجوب الغسل خروج المني على وجه الدفق والشهوة.

وقوله: (‌إنزال ‌المني ‌على ‌وجه الدفق والشهوة) قيل هذا اللفظ بإطلاقه يستقيم على قول أبي يوسف لاشتراطه الدفق والشهوة حال الخروج، ولا يستقيم على قولهما؛ لأنهما ما اشترطا الدفق عند الخروج حتى قالا يجب الغسل إذا زال المني عن مكانه بشهوة وإن خرج بغير دفق."

(كتاب الطهارة، ج:1، ص:60، ط: دار الفكر)

فقط والله أعلم


فتوی نمبر : 144507102069

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں