بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

16 شوال 1445ھ 25 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

شب براءت کی حقیقت


سوال

شبِ براءت کی  کیا حقیقت ہے؟

جواب

شب براءت (پندرہ شعبان )  کی  فضیلت  اور  اہمیت مختلف صحابہ کرام سے منقول ہے ،فضائل کے بارے میں روایات  اگر چہ سند کے  اعتبار  سے کم زور ہیں، تاہم باب ِ فضائل میں قابلِ استدلال ہیں ،خلاصہ یہ ہے کہ اس رات اللہ ربّ العزت کی خصوصی رحمتوں کا نزول ہوتا ہے، اور امت کے بہت بڑے طبقے کی  اللہ پاک مغفرت  فرماتے ہیں،  لہذا اس رات عبادت کرنااور اس سے اگلے دن یعنی پندرہ شعبان کو روزہ رکھنا   احادیث سے ثابت ہے، اس لیے بدعات اور رسومات سے  بچتے ہوئے  حسب توفیق  اس رات  کو عبادت اور اگلے دن  روزہ  باعث اجر وثواب ہے۔ 

فقط واللہ اعلم

   شبِ  براءت  سے متعلق  مزید  تفصیل  کے لیے درج  ذیل لنک  ملاحظہ  کیجیے:

شب برأت کا حکم


فتوی نمبر : 144308101150

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں