میری بیٹی کا نام ”شازمہ سعید ”ہے، کیا یہ نام درست ہے؟
عربی، فارسی، اردو اور انگریزی کی معتبر لغت کی کتابوں میں تلاشِ بسیار کے باوجود ’’شازمہ‘‘ کا معنی نہیں مل سکا، لہذا جب تک کسی معتبر ذرائع سے اس کا مناسب معنی معلوم نہ ہوجائے تب تک یہ نام نہ رکھا جائے، کسی صحابیہ کے نام پر نام رکھنا بہتر ہے۔
ناموں کے انتخاب میں جامعہ کی ویب سائٹ پر ’’اسلامی نام‘‘ کے سیکشن سے بھی مدد لی جاسکتی ہے۔
فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144511101752
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن