بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

15 شوال 1445ھ 24 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

شاذ کے مقابل کون سی اصطلاح ہے؟


سوال

شاذ کے مقابلے میں کون سی اصطلاح استعمال کی جاتی ہے؟

جواب

عام طور محدثین ، شاذ کے مقابلے میں محفوظ کی اصطلاح استعمال کرتے ہیں۔ حافظ ابن حجر رحمہ اللہ شرح نخبة الفکر میں لکھتے ہیں: 

"(فإن خولف بأرجح )  منه ؛ لمزيد ضبط، أو كثرة عدد، أو غير ذلك من وجوه الترجيحات، (فالراجح) يقال له:( المحفوظ، ومُقابله)،  و  المرجوح، يقال له: (الشاذ)."

(نزهة النظر في توضيح نخبة الفكر، ص: ٤٥، مكتبة البشرى، ١٤٤٠ھ)

نظری طور پر یوں ہی لکھا ہے، البتہ تطبیق کے میدان میں محدثین کے ہاں ان اصطلاحوں کے استعمالات مختلف ہیں، جنہیں کثرتِ ممارست سے ہی سمجھا جا سکتا ہے، کسی قدر تفصیل کے لیے دیکھیے:" الوجیز في مصطلح الحدیث" از: مولانا محمد عبدالمالک، مطبوعہ مرکز الدعوة الإسلامیة ، ڈھاکہ۔   

فقط واللہ اعلم 


فتوی نمبر : 144311101316

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں