بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

14 شوال 1445ھ 23 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

شوال کے روزے کب سے رکھنا ضروری ہیں؟


سوال

شوال کے چھ روزے ہیں وہ کس دن سے رکھنا ضروری ہیں؟ یا کسی بھی ترتیب سے رکھے جا سکتے ہیں؟

جواب

واضح رہے کہ شوال کے چھ روزوں کی فضیلت احادیثِ مبارکہ میں آئی ہے، لیکن یہ روزے رکھنا ضروری نہیں ہے، بلکہ مستحب ہے، اور شوال کا مہینہ پورا ہونے سے پہلے پہلے چھ کی تعداد پوری کرلینے سے ان شاء اللہ فضیلت حاصل ہوجائے گی، چاہے چھ روزے متواتر ایک ساتھ رکھے جائیں یا پھر الگ الگ وقفہ سے رکھے جائیں، نیز شوال کی دوسری تاریخ سے روزے رکھنا ضروری نہیں ہے،  شوال کی  کسی بھی تاریخ سے شوال کے روزے رکھنا شروع کرسکتے ہیں۔   فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144110200065

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں