بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 شوال 1445ھ 27 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

شیطان انسان سے کب تک ڈرتا ہے؟


سوال

شیطان انسان سےکس وقت تک ڈرتا ہے؟

جواب

انسان جب تک اخلاص کے ساتھ شریعت پر عمل کرتے ہیں تب تک شیطان اس سے ڈرتے ہیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد گرامی ہے کہ جب تک انسان پانچ وقت کی نماز کی پابندی کرتا ہےتب تک شیطان اس سے ڈرتا رہتا ہے، جب  وہ نماز ضائع کر دیتا ہے تو وہ انسان پر  جری ہو جاتا ہے اور گناہوں میں مبتلا کر دیتا ہے۔

حدیث شریف میں ہے:

"لا يزال الشيطان ذاعرا من المؤمن ما حافظ على الصلوات الخمس فإذا ضيعهن تجرأ عليه وأوقعه في العظائم وطمع فيه".

(کنز العمال، ج: 7 صفحہ: 319، رقم الحدیث: 19061، ط: مؤسسة الرسالة)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144405101545

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں