بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 شوال 1445ھ 20 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

شرجب نام رکھنا


سوال

 کیا شرجب (sharjab) نام رکھا جا سکتا ہے؟ اور اس کا معنی کیا ہے؟ کیا یہ حضرت علی رضی الله عنہ کا لقب ہے؟

جواب

"شَرجَب" صفات میں سے ہے،  جس کے معنی "طویل  القامت"  کے آتے ہیں، مذکورہ نام رکھ سکتے ہیں،  البتہ انبیاء علیہم الصلاة والسلام یا صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کے اسماء میں سے کسی نام کا انتخاب بہتر ہے۔

حضرت علی رضی اللہ عنہ کے القاب میں سے"شرجب"  لقب نہ مل سکا۔

الفائق في غريب الحديث للزمخشري میں ہے:

"جَابر رَضِي الله تَعَالَى عَنهُ كنت مَعَ رَسُول الله صلى الله عَلَيْهِ وَسلم فِي غَزْوَة تَبُوك فأقبلنا رَاجِعين فِي حرٍ شَدِيد وَكنت فِي أول الْعَسْكَر إِذْ عَارَضنَا رجل شرجب.

شرجب الشرجب و الشرحب والشرعب: الطَّوِيل قَالَ العجير:

فَقَامَ فأَدْنَى من وِسَادي وِسَادَه 

طِوَى الْبَطن ممشوقُ الذراعين شَرْجَبُ."

( حرف الشين، ٢ / ٢٣٩، ط: دار المعرفة - لبنان)

النهاية في غريب الحديث والأثر لابن الاثير میں ہے:

(شَرْجَبَ)

(س) فِي حَدِيثِ خَالِدٍ «فعارَضَنا رجلٌ شَرْجَبٌ» الشَّرْجَبُ: الطويلُ.

وَقِيلَ: هُوَ الطَّوِيلُ الْقَوَائِمِ العارِي أعاَلي العظاَم."

( بَابُ الشِّينِ مَعَ الرَّاءِ، ٢ / ٤٥٦، ط: المكتبة العلمية - بيروت )

كتاب العين للخليل بن احمد الفراهيدي میں ہے:

"شرجب: الشَّرجبُ: نعت الفرس الكريم الجواد، [ومن الرّجال: الطويل]."

(باب الرباعي من الجيم، الجيم والشين، ٦ / ١٩٩، ط: دار ومكتبة الهلال)

 فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144204200399

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں