بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

9 شوال 1445ھ 18 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

شریعت میں پھانسی دینا


سوال

 کیا اسلام میں پھانسی کی سزا بھی دی جا سکتی ہے؟

جواب

اسلام میں جو حدود متعین ہیں ان کو اسی طرح نافذ کیا جائے گا جس کو شریعت میں جس طرح بیان کیا گیا ہے، البتہ تعزیرات  کی شریعت میں چوں کہ کوئی تعیین نہیں ہے؛ لہٰذا اگر کوئی حکمران یا سربراہِ ریاست  تعزیر کے طور پر کسی سزا میں کسی کو پھانسی دینا چاہے، یا جرم کی نوعیت کو دیکھتے ہوئے مقنّنہ پھانسی کی سزا تجویز کردے، اور عدالت یہ سزا جاری کردے؛ تاکہ دوسرے لوگوں کو عبرت ہو تو  اس کی اجازت ہوگی، باقی  قصاص و دیات کے احکام  حدودِ شرعیہ میں سے نہیں ہیں، اسی لیے صاحبِ حق کے معاف کرنے سے قصاص معاف ہوجاتاہے، لہٰذا  تعزیر  کے طور پر  پھانسی کو نافذ کیا جاسکتا ہے۔فقط واللہ اعلم 


فتوی نمبر : 144211200080

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں