بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

8 جُمادى الأولى 1446ھ 11 نومبر 2024 ء

دارالافتاء

 

شرم گاہ کو ہاتھ لگانے سے وضو کا حکم


سوال

میرا ایک دوست ہے، اس نے مجھ سے کہا کہ دوران غسل اگر انسان کی اپنی شرمگاہ کے ساتھ ہاتھ لگ جائے تو اس سے وضو ٹوٹ جاتا ہے،اس کی وجہ سے میں شک میں مبتلا ہوں، براہ کرم بندہ عاجز کی رہنمائی فرمائیں۔

جواب

واضح رہے کہ دوران غسل یا عام حالت میں شرم گاہ کو ہاتھ لگانے سے  وضو نہیں ٹوٹتا،اس کی وجہ سے شک میں مبتلا نہ ہوں ۔

فتاوی ہندیہ میں ہے :

"مس ذكره أو ذكر غيره ليس بحدث عندنا. كذا في الزاد."

(کتاب الطہارۃ،الباب الاول فی الوضوء،ج:1،ص:13،دارالفکر)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144509100420

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں