بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

22 شوال 1445ھ 01 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

شرعی گز کی مقدار


سوال

 شرعی گز کتنے انچ کا ہوتا ہے ؟

جواب

ایک شرعی گز اٹھارہ انچ (ڈیڑھ فٹ) کا ہوتاہے۔

فتاویٰ عالمگیری میں ہے:

"والمعتبرذراع الکرباس، کذافي الظهیریة. وعلیه الفتویٰ، کذافي الهدایة. وهو ذراع العامة: ست قبضات، أربع وعشرون أصبعاً، کذافي التبیین".

(الفصل الثالث في المیاه، الثاني: المآء الراکد، ج: 1، ص: 11، ط: دارالفکر)

کفایت المفتی میں ہے:

"شرعی ذراع نمبری گز کے   ساڑھے آٹھ گرہ کے برابر ہے اور یہ  ڈیرھ فٹ یا اٹھارہ انچ کا ہوتا ہے اور یہ انگریزی گز کا نصف ہے انگریزی روپیہ کو تولہ قرار  دینے سے حساب میں آسانی کے لیے بہتر ہے ۔ ورنہ تولہ کے اوزان ہر زمانہ اور ہر ملک میں مختلف رہے ہیں ۔فقط محمد کفایت اللہ کان اللہ لہ ، دہلی"

(کفایت المفتی، کتاب البیوع،  جلد :ہشتم ،  صفحہ: 62 ،  طبع: دار الاشاعت)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144501102073

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں