بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

20 شوال 1445ھ 29 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

شراب کی بوتل کا دودھ بن جانا


سوال

ایک شخص شراب لے کر آرہا تھا ، حضرت عمر رضی اللہ عنہ سامنے سے آرہے تھے،  اس نے شراب کی بوتل کو جلدی سے اپنی چادر میں چھپا لیا،  حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے پوچھا : اس میں کیا ہے؟ اس نے کہا : دودھ ہے۔  حضرت عمر رضی اللہ عنہ کہا:  دودھ ہے تو چھپانے کی کیا ضرورت ہے ؟ اس نے دل میں اللہ سے دعا کی  کہ آج کے بعد کبھی شراب نہیں پیوں گا ، مجھے حضرت عمر رضی اللہ عنہ کے سامنے رسوا نہ کرنا۔  حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ’’ مجھے دکھاؤ‘‘ جب اس نے اس بوتل کو چادر سے نکالا تو شراب ، دودھ میں تبدیل ہو چکا تھا ، یہ واقعہ کس کتاب میں موجود ہے؟ اور  کیا یہ واقعہ صحیح ہے ؟

جواب

جس واقعہ سے متعلق آپ نے دریافت کیا ہے ، کافی تلاش کے باوجود حضرت عمر رضی اللہ عنہ سے متعلق مستند کتب میں اس واقعہ کا ثبوت نہیں ملا، لہذا جب تک کسی معتبر کتاب میں نہ مل جائے، اسے بیان کرنے سے احتراز کرنا چاہیے۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144504100247

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں