اگر شوہر اپنی بیوی کو شراب کے نشے میں طلاق دے تو کیا طلاق ہو جائے گی ؟کسی حدیث کا حوالہ اگر ممکن ہو توضرور دیجئے گا۔
صورت مسئولہ میں فقہ حنفی میں شوہر اگر اپنی بیوی کو شراب کے نشے میں طلاق دے تو وہ طلاق واقع ہوجاتی ہے ۔ باقی حوالہ جات اور تفصیلی دلائل کے لیے دارالافتاء سے رجوع کریں۔ فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 143101200244
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن