بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 شوال 1445ھ 26 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

شراب بنانے والی کمپنی کی حلال اشیاء کی خرید و فروخت کا حکم


سوال

 ایک کمپنی ہے جس میں شراب اور گاڑی میں ڈالنے والا موبل آئل بھی تیار کیا جاتا ہے، تو   کیا اس کمپنی کا موبل آئل خرید و فروخت کرنا جائز هے؟

جواب

صورتِ مسئولہ میں مذکورہ کمپنی کی حرام اشیاء کی خرید و فروخت حرام ہوگی، البتہ حلال، و جائز اشیاء جیسے موبل آئل وغیرہ کی خرید و فروخت شرعاً جائز ہوگی۔

فتح القدیر لابن الہمام میں ہے:

"وَالْحَدُّ الْمَذْكُورُ: أَعْنِي مُبَادَلَةُ الْمَالِ بِالْمَالِ عَلَى وَجْهِ التَّرَاضِي بِطَرِيقِ الِاكْتِسَابِ إنَّمَا هُوَ حَدُّ الْبَيْعِ الَّذِي هُوَ عَقْدٌ شَرْعِيٌّ وَهُوَ الْمَجْمُوعُ الْمُرَكَّبُ مِنْ الْإِيجَابِ وَالْقَبُولِ مَعَ الِارْتِبَاطِ الشَّرْعِيِّ الْحَاصِلِ بَيْنَهُمَا."

( كتاب الوكالة، باب الوكالة في البيع و الشراء، فصل في البيع، ٨ / ٨٠، ط: دار الفكر)

التعريفات الفقهية للبركتي  میں ہے:

"المال: اسم لما يتموَّل به وقيل: ما ملكته من جميع الأشياء، وعند الفقهاء ما يجري فيه البذل والمنع ويميل إليه طبع الإنسان ويمكن ادّخاره إلى وقت الحاجة قال في البحر: "سواء كان منقولاً أو غيرَ منقول... المال المتقوَّم: ما يباح الانتفاعُ به وكذا يطلق على المال المُحْرَز."

( الميم، ص: ١٩١، ط: دار الكتب العلمية )

 فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144205200352

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں