بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

5 ربیع الثانی 1446ھ 09 اکتوبر 2024 ء

دارالافتاء

 

شمائل ترمذی کا تعارف


سوال

شمائل ترمذی کے بارے میں راہ نمائی فرمائیں۔

جواب

شمائل ترمذی  امام ابو عیسی محمد بن سورۃ الترمذی رحمہ اللہ کی تصنیف ہے ،اس کتا ب میں امام ترمذی رحمہ اللہ نے سید کائنات ،جناب محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے حلیہ مبارکہ ، عسر ویسر ،شب وروز اور سفر وحضر سے متعلقہ معلومات کو احادیث کی روشنی میں جمع کیا ہے ،بنیادی طو ر پر یہ کتا ب سیرۃ  النبی کے موضوع پر اپنی مثال آپ ہے ۔

شمائل  ترمذی کا درجہ ٔصحیحین کے بعد ہے ،مگر بعض خصوصیا ت صحاح کی تمام کتا بوں سے بڑھ کر ہیں ، چناں چہ صاحب مواہب لدنیہ جو شمائل ترمذی کے محشی ہیں ،لکھتے ہیں کہ ’’امام ترمذی کی جامع تمام  حدیثی اور فقہی فوائد اور سلف وخلف کے مذاہب کی جامع ہے ،مجتہد کے لیے کا فی ہے اور مقلد کو دوسر ی کتا بوں سے بے نیاز کرنے والی ہے ،اور جس گھر میں یہ جامع ہو،تو گویا اس گھر میں نبی بات کررہا ہے ‘‘۔

المواہب اللدنیۃ علی الشمائل المحمدیہ للباجوری  میں ہے :

"وناهيك بجامعه الجامع للفوائد الحديثية والفقهية والمذاهب السلفية والخلفية، فهو كافٍ للمجتهد مغني للمقلد. قال المصنف: من كان في بيته هذا الكتاب يعني جامعه فكأنما في بيته نبي يتكلم".

(تحت قوله:الترمذي ،ج:1،ص:14،ط:مطبعة الاستقامة- مصر)

فقط واللہ اعلم 


فتوی نمبر : 144412101552

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں