بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

4 ربیع الاول 1446ھ 09 ستمبر 2024 ء

دارالافتاء

 

شلوار میں رومالی کا ہونا


سوال

شلوار میں رومالی لگانا سنت ہے؟

جواب

شلوار میں رومالی /میانی لگانا سنت یا  ضروری نہیں ہے،   اصل مقصود ستر چھپانا ہے، اگر اس کے بغیر بھی ستر چھپ جائے اور اعضاء مخصوصہ کی ساخت نظر  نہ آتی  ہو تو  ایسی شلوار  پہننا جائز ہوگا،  نیز اسی طرح  شلوار میں رومالی نہ ہو تو بھی نماز   ادا ہوجاتی ہے، بشرط یہ کہ شلوار یا پاجامہ پاک ہو اور اعضاء کی ساخت نظر نہ آتی ہو۔(مستفاد: آپ کے مسائل اور ان کا حل 3/550، ط:مکتبہ لدھیانوی) فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144211200250

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں