بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 شوال 1445ھ 20 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

شلوار کے نیچے چست پائجامہ پہننا


سوال

کیا مرد سردیوں میں شلوار کے نیچے چست پاجامہ پہن سکتا ہے اور اس صورت میں اگر تھوڑی مذی کا اخراج ہو تو کیا کرنا چاہیے؟

جواب

صورت مسئولہ میں شلوار کے نیچے چست یا  گرم  پائجامہ  پہننا جائز ہے، البتہ اگر مذی نکلنے کا اندیشہ ہو تو انڈر ویئر میں ٹشو رکھ لیا جائے، اور نمازوں سے قبل ٹشو ہٹا کر استنجاء کرنے کے بعد وضو کرکے نماز ادا کی جائے، تاکہ مذی نکلنے سے پائجامہ کا وہ حصہ نا پاک نہ ہو۔

فتاوی  ہندیہ  میں  ہے:

"منها ما يخرج من السبيلين من البول والغائط والريح الخارجة من الدبر والودي والمذي والمني والدودة والحصاة، الغائط يوجب الوضوء قل أو كثر وكذلك البول والريح الخارجة من الدبر. كذا في المحيط."

(كتاب الطهارة، الباب الأول في الوضوء، الفصل الخامس في نواقض الوضوء، ١ / ٩، ط: دار الفكر) 

فقط واللہ اعلم 


فتوی نمبر : 144405101620

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں