کیا شکیب نام رکھنا ٹھیک ہے مجھے اکثر لوگوں نے بولا کے یہ نام بھاری ہے لیکن اب میری عمر 34 سال ہوچکی ہے اس لیے نام بدلنا دشوار ہے، تھوڑی رہنمائی کردیں۔
”شکیب“ معنی کے لحاظ سے صحیح نام ہے، اس کا معنی صبر و تحمل کا درس دینے والا ہیں۔ تاہم بدلنا چاہتے ہیں تو کوئی حرج نہیں، لیکن نام کے بھاری ہونے کا تصور درست نہیں۔
فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144310100375
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن