بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

6 ربیع الثانی 1446ھ 10 اکتوبر 2024 ء

دارالافتاء

 

قرآن کریم شروع کرنے سے پہلے شیطان مردود سے پناہ مانگنی چاہیے


سوال

قرآن کریم شروع کرنے سے پہلے کس سےپناہ طلب کرنے کا حکم ہے؟

جواب

صورت مسئولہ میں قرآن کریم شروع کرنے سے پہلے شیطان مردود سے  اللہ تعالیٰ كي پناہ طلب کرنے کا حکم ہے؛ اس لیے قرآن کریم کی تلاوت شروع کرنے سے پہلے "أعوذ بالله من الشيطن الرجيم"  اور پھر "بسم الله الرحمن الرحيم" پڑھنے کا حکم ہے۔

قرآن کریم میں ارشاد باری تعالیٰ ہے:

﴿فَإِذَا قَرَأْتَ الْقُرْآنَ فَاسْتَعِذْ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَانِ الرَّجِيمِ(سوۃ النحل رقم الآیۃ:98)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144311101044

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں