بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

15 شوال 1445ھ 24 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

شاعری کرنے کا حکم


سوال

شاعری کرنے کا شریعت میں کیا حکم ہے؟ کیا شاعری کرنا منع ہے؟

جواب

 حکیمانہ اشعار کہنا جن میں اللہ تعالی کی وحدانیت ، اس کا ذکر ، اسلام سے محبت و الفت کا بیان  یا دیگر  صالح مضامین و مقاصد ہوں،  جائز، بلکہ مرغوب  ہے۔  البتہ وہ اشعار کہنا حرام و ناجائز  ہے، جن  میں اللہ تعالیٰ یا اس کے رسول علیہ السلام یا کسی صحابی رضی اللہ عنہ کی شان کے خلاف یا دین کے ضروری اور ثابت شدہ عقائد واحکام کے خلاف بات ہو، یا کسی مسلمان کی مذمت  یا فحاشی کا ذکر ہو، یا  جھوٹ ، فخر و مباہات ،کسی کے نسب میں عیب ، کسی زندہ عورت  کے اوصاف بیان کیے  گئے ہوں۔ اسی طرح ان اشعار سے بچنا بھی ضروری ہے جس میں کسی کی بڑائی  ہو،نیز شراب اور شراب نوشی کی طرف میلان پیدا کرنے والے اشعار کہنا بھی ناجائز ہیں، اسی طرح شعرو شاعری میں اتنا منہمک ہوجانا کہ ذکر اللہ ، عبادت اور قرآن سے غافل ہوجائے یہ بھی ناجائز ہے۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144112200317

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں