بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

7 ربیع الثانی 1446ھ 11 اکتوبر 2024 ء

دارالافتاء

 

بچی کو دودھ پلاتے ہوئے کپڑے پر گرنے سے کپڑا ناپاک ہونے کا حکم


سوال

اگر بچی کسی وجہ سے والدہ کا دودھ نہ پیے اور دودھ زیادہ ہونے کی وجہ سے کپڑے پر گرتا رہے توکیا اس سے کپڑاناپاک ہوتا ہے؟

جواب

صورتِ  مسئولہ میں والدہ کا دودھ بجائے بچے کے منہ میں جانے کے کپڑے پر گر جائے، یا ویسے ہی نکل کر کپڑے پر گرتا رہے  تو  کپڑا ناپاک نہ ہوگا؛ کیوں کہ دودھ پاک ہے۔

النتف فی الفتاوى میں ہے:

"فَأَما الانسان فان مَا يخرج مِنْهُ على ثَلَاثَة اقسامقسم مِنْهُ طَاهِر وبخروجه لَا ينْتَقض الْوضُوء وان اصاب شَيْئا لَا يُنجسهُ وَهُوَ عشرَة اشياء:1 - وسخ الاذان 2 - ودموع العين 3 - والمخاط.4 -والبزاق 5 - والبلغم 6- وَاللَّبن  7 - والعرق8 - ووسخ جَمِيع الْبدن9 -  والرمص10 -واللعاب."

(النتف في الفتاوى کتاب الطھارۃ،مایخرج من الانسان (٣٥/١) ط:دارالکتب)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144307102450

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں