بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

20 شوال 1445ھ 29 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

شیخ الاسلام کون ہوتا ہے؟


سوال

شیخ الاسلام کون ہو تا ہے؟

جواب

خلافت عثمانیہ میں اس لفظ کا اطلاق اس عالم پر ہوتا تھا جو دین میں امام ہو اور اسی طرح مسلمانوں کے حاکم کے ہاں اس کا مقام بھی بلند ہو، اس اعتبار سے یہ لقب گویا ایک منصب اور عہدے کے ساتھ خاص ہے، لیکن متقدمین کے ہاں اس کا اطلاق ہر اس عالم پر ہوتا تھا جو کتاب و سنت کے علم میں نمایاں حیثیت کا حامل ہو، فضل وصلاح اور رہنمائی میں جس کا کوئی مقام ہو اور علم دین میں وہ لوگوں کا مرجع ہو،  محدثین مورخین اور رجال و تراجم کی کتابوں میں جب یہ لفظ لکھا جاتا ہے تو وہ اس معنی کے اعتبار سے لکھا جاتا ہے۔

چنانچہ  مشہور محدث شیخ  عبد الفتاح ابو غدۃ تحریر فرماتے ہیں :

"لفظ شيخ الاسلام لقب اطلق في عهد الخلافة  العثمانيه على من قام بوظيفه الامامه في الدين وكان اكبر العلماء مقاما لدى سلطان المسلمين فهو بهذا المعنى لقب وظيفي .

واطلقه العلماء السابقون على كل من حاز درجة كبيرة عالية في العلم بالكتاب والسنه وفي الفضل والصلاح والقدوة وكان مرجع المسلمين في العلم وشئون الدين وهو بهذا المعنى وارد في كتب المحدثين والمؤرخين والرجال والتراجم فاعرفه."

(العلماء العزاب الذين اثروا العلم على الزواج للشيخ المحدث عبد الفتاح ابو غدۃ،٣-ومن العلماء العزاب حسين بن علي الجعفي ,ص:٣٠ط: مكتب المطبوعات الاسلامية ، حلب)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144405100703

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں