بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 شوال 1445ھ 26 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

شہوت ختم ہونے کے بعد منی کا نکلنا


سوال

شہوت کچھ دیر کے لئے آئی اور کم ہو گئی،  پھر اس کے کچھ وقت کے بعد کچھ قطرے نکلیں تو اس کے  لیے کیا حکم ہے؟ اور وہی قطرے کپڑوں پر لگ جائیں تو ان کے بارے میں بھی کیاحکم ہو گا؟

جواب

1۔ صورتِ  مسئولہ میں  شہوت ختم  ہونے  اور عضو مخصوص میں انکسار کے  بعد اگر منی نکلے، تو اس سے غسل فرض نہیں ہوتا، نیز اگر منی کا خروج نہ ہو، صرف مذی  نکلے تو اس صورت میں بھی غسل فرض نہ ہوگا۔

البحر الرائق میں ہے:

’’فرض الغسل عند خروج المني موصوف بالدفق و الشهوة عند الانفصال عن محله‘‘.

(كتاب الطهارة، [ المعاني الموجبة للغسل] ١/ ٥٥، ط: سعيد)

2۔ منی یا مذی کے قطرے کپڑے کے جس حصہ میں لگے ہوں وہ حصہ نا پاک ہوجائے گا، صرف اس حصے کو پاک کرنا ضروری ہوگا، البتہ سارے کپڑے کو پاک کرنا ضروری نہیں۔  فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144109202378

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں