بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

19 شوال 1445ھ 28 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

شہادتِ حسین پر ہر مسلمان کے غمگین ہونے سے متعلق


سوال

کیا درج ذیل بات"البداية والنهاية"نامی  کتاب میں موجود ہے؟ رہنمائی فرمائیں۔

حافظ ابنِ کثیر رحمہ  اللہ لکھتے ہیں: ’’ہر مسلمان کو چاہیے کہ وہ شہادتِ حسین پر غمگین ہو، وہ مسلمانوں کے سرداروں میں سے ہیں، صحابہ کے علماء میں سے ہیں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ  وسلم  کی اس بیٹی کے بیٹے ہیں جو تمام بیٹیوں میں سب سے افضل تھیں، وہ عبادت گزار، بہادر اور سخی تھے‘‘۔

جواب

سوال  میں آپ  نے حضرت  حسین رضی اللہ عنہ کی شہادت پر ہرمسلمان کے غمگین ہونے سے متعلق حافظ ابنِ کثیر  رحمہ اللہ کی کتاب "البداية والنهاية"کی جس عبارت کا ترجمہ ذکر کرکےاس کے بارے میں دریافت کیا ہے، وہ عبارت  "البداية والنهاية"

میں درج ذیل الفاظ میں مذکور ہے:

"فكلُّ مسلمٍ يَنبغي له أن يُحزنه قتلُه -رضي الله عنه-؛ فإنه مِن سادات المسلمين، وعلماءِ الصحابة، وابنُ بنتِ رسول الله -صلّى الله عليه وسلّم- التي هي أفضلُ بناتِه، وقد كان عابداً وشجاعاً وسخِيّاً".

(البداية والنهاية، 8/221، ط: دار إحياء التراث العربي)

فقط والله أعلم


فتوی نمبر : 144501100689

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں