بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 رمضان 1445ھ 29 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

صدقہ فطر کی مقدار گندم کے حساب سے کتنی ہے؟


سوال

فطرانہ  (صدقہ فطر) گندم کے حساب سے  فی آدمی کتنا ہے؟

جواب

صدقۂ فطر  کی مقدار گندم  کے اعتبار سے  پونے دو کلو گندم ، احتیاطاً دو کلو گندم یا اس کی قیمت ہے اس  کا حساب کرلیا جائے۔ اور جو، کھجور اور کشمش کے اعتبار سے  یہی  اشیاء ساڑھے تین کلو یا ان کے ساڑھے تین کلو  کی  بازار میں جو قیمت ہے،  وہ صدقہ فطر کی مقدار ہے۔

اس سال کراچی اور اس کے مضافات میں صدقہ فطر کی مقدار یہ ہے:

(۱) پونے دو کلو گندم (احتیاطاَ دو کلو) 250 روپے۔

۲) ساڑھے تین کلو 460روپے۔

(۳) کجھور ساڑھے تین کلو 1470 روپے۔

(۴) کشمش ساڑھے تین کلو 2630 روپے۔

فتاوی ہندیہ میں ہے :

"وإنما تجب صدقة الفطر من أربعة أشياء من الحنطة والشعير والتمر والزبيب كذا في خزانة المفتين وشرح الطحاوي وهي نصف صاع من بر أو صاع من شعير أو تمر، ودقيق الحنطة والشعير وسويقهما مثلهما".

(الباب الثامن في صدقة الفطر، ج: 1، 191، ط: دار الفكر)

فقط والله أعلم


فتوی نمبر : 144408102329

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں