بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

20 شوال 1445ھ 29 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

شادی شدہ آدمی کے لیے زنا کے ڈر سے خود لذتی کا حکم


سوال

1-اگر بیوی ہمبستری کے لیے تعاون نہ کرے اور شوہر  زنا  میں پڑنے کی ڈر سے خود لذتی کرتا ہے تو کیا  یہ جائز ہے؟ 

2- کیا بیوی کے ہونٹوں پر بوسہ دینا جائز ہے، اور  اگر  وہ  انکار  کرے تو  کیا  حکم  ہے؟

جواب

1-واضح رہے کہ شوہر  کے جو حقوق بیوی کے ذمے لازم ہے،  اُن میں سے ایک حق ّجماع بھی ہے ،یعنی شوہر جب بھی  ہمبستری کا مطالبہ کرے   اور بیوی  کی طرف سے کوئی عذر  (حیض،نفاس وغیرہ )بھی   نہ ہو ، توبیوی کے لیے اُسے قبول کرنالازم ہے،البتہ اگر کسی عذر کی وجہ سے  جماع کاموقع میسر نہ ہو  اور شوہر  شہوت سے مغلوب   ہو  تو  تسکین ِشہوت کی نیت سے بیوی  کے ہاتھ سے انزال کی گنجائش ہے  ،لہذا  اِس متبادل کے جائز  ہوتے ہوئے ایک شادی شدہ آدمی کے لیے خود لذتی جائز نہیں ہے۔

2-بیوی کے ہونٹوں پر بوسہ  دینا  جائز ہے ،لیکن اگر بیوی کی  طبیعت اُسے گوارہ نہیں کر پاتی،تو شوہر کو  بھی  اپنی بیوی کی  طبیعت کا لحاظ رکھنا چاہیے۔

بدائع الصنائع میں ہے:

"وللزوج أن يطالبها بالوطء متى شاء إلا عند اعتراض أسباب مانعة من الوطء كالحيض والنفاس والظهار والإحرام وغير ذلك."

(كتاب النكاح، فصل بيان حكم النكاح، 331/2، ط:دار الفکر)

فتاویٰ شامی میں ہے:

"ويجوز أن يستمني بيد زوجته وخادمته." 

(‌‌كتاب الصوم، مطلب في حكم الاستمناء بالكف، 399/2، ط:سعید)

 بدائع الصنائع میں ہے:

"ومنها حل النظر، والمس من رأسها إلى قدميها في حالة الحياة؛ لأن الوطء، فوق النظر والمس، فكان إحلاله إحلالا للمس، والنظر من طريق الأولى." 

(كتاب النكاح، فصل حل النظر والمس، 331/2، ط:دار الفکر)

وفیه أیضاً:

"ومنها المعاشرة بالمعروف، وأنه مندوب إليه، ومستحب قال الله تعالى: {وعاشروهن بالمعروف} [النساء: 19] قيل هي المعاشرة بالفضل والإحسان قولا وفعلا وخلقا قال النبي: صلى الله عليه وسلم «خيركم خيركم لأهله، وأنا خيركم لأهلي."

(كتاب النكاح، فصل المعاشرة بالمعروف، 334/2، ط:دار الفکر)

فقط واللہ أعلم


فتوی نمبر : 144509100597

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں