میرا نام فیصل ہے میرے 3 بھائی اور3 بہنیں ہیں۔ بہنیں بڑی ہیں مسئلہ یہ ہے کہ بہن کی شادی میں رکاوٹ ہے۔ کوئی مناسب رشتہ نہیں آرہاہے ان کی عمر34 سال ہو چکی ہے اس کے علاوہ ہرکام میں رکاوٹ آرہی ہے۔براہ کرم اس مسئلے کا مناسب حل بتائیں کہیں جادو وغیرہ تو نہیں ہوا ؟
محترم فیصل صاحب! بہن کے رشتے کے لیے ظاہری اسباب بھی اختیار کیے جائیں دوست واحباب سے تذکرہ ہو کہ مناسب رشتہ ہوتو ہمارے پاس بھیجا جائے،اس کے ساتھ احکام شریعت خصوصاً نماز کی پابندی کا اہتمام کریں اور بعد ازنماز دعاکریں انشاء اللہ بہت جلد رشتہ آنے کے ساتھ دیگر مسائل حل ہوجائیں گے۔ فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 143101200462
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن