بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 شوال 1445ھ 27 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

شادی کے موقع پر ہوائی فائرنگ کرنے کا حکم


سوال

کیا شادی میں ہوائی  فائرنگ کرنا جائز ہے؟

جواب

نکاح میاں بیوی کے درمیان ایک  پاکیزہ اور قابلِ احترام رشتہ ہوتا ہے، جس کی جائز طریقے سے تشہیر  کا رسول اللہ ﷺ  نے  حکم دیا ہے، مثلاً :  جامع مسجد میں علی الاعلان  نکاح کرنا،  تاہم شرعی مفاسد اور  خرافات پر مشتمل  طریقہ سے تشہیر کرنا ممنوع ہے، شادی وغیرہ کے مواقع پر ہوائی فائرنگ   کئی خرابیوں پر مشتمل ہے ،  مثلاً  مال کا ضیاع ، ایذاء رسانی، خوف پھیلانا، نیز کسی جانی  یا مالی  نقصان کا سبب بننا  اور قانون کی خلاف ورزی وغیرہ؛  لہذا خوشی کے اظہار کے لیےہوائی فائرنگ کی   اجازت نہیں ہے۔ 

تحفۃ الاحوذی شرح سنن ترمذی میں ہے:

"قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «أَعْلِنُوا هَذَا النِّكَاحَ، وَاجْعَلُوهُ فِي المَسَاجِدِ، وَاضْرِبُوا عَلَيْهِ بِالدُّفُوفِ».

قَوْلُهُ: (أَعْلِنُوا هَذَا النِّكَاحَ) أَيْ بِالْبَيِّنَةِ فَالْأَمْرُ لِلْوُجُوبِ أَوْ بِالْإِظْهَارِ وَالِاشْتِهَارِ فَالْأَمْرُ لِلِاسْتِحْبَابِ كَمَا فِي قَوْلِهِ (وَاجْعَلُوهُ فِي الْمَسَاجِدِ) وَهُوَ إِمَّا لِأَنَّهُ أَدْعَى لِلْإِعْلَانِ أَوْ لِحُصُولِ بَرَكَةِ الْمَكَانِ (وَاضْرِبُوا عَلَيْهِ) أَيْ عَلَى النِّكَاحِ (بِالدُّفُوفِ) لَكِنْ خَارِجَ الْمَسْجِدِ".

(باب ماجاءفى اعلان النكاح، ج:4، ص:174، ط:دارالكتب العلمية)

بذل المجہود فی حل سنن ابی داؤد میں ہے:

"عن أبيه قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم حين اصطففنا يوم بدر: "إذا أكثبوكم  يعني إذا غشوكم  فارموهم بالنبل واستبقوا نبلكم".

(عن أبيه) أبي أسيد: مالك بن ربيعة (قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم حين اصطففنا يوم بدر: إذا أكثبوكم) أي: قربوكم، من كثب، وأكثب: إذا قارب، والكثب القرب، والهمزة للتعدية، وقال البخاري: أكثبوكم، أي: أكثروكم، وهذا التفسير ليس بمعروف، والمعروف هو قاربوكم من الكتب بحركة المثلثة القرب (يعني إذا غشوكم، فارموهم بالنبل واستبقوا نبلكم) أي: لاترموا عن بعد، فإنه يسقط في الأرض، فتذهب السهام، ولم يحصل نكاية." 

(کتاب الجهاد، فصل فى سل السيوف، ج:9، ص:280، ط:مركز النخب العلمية)

فقط والله اعلم 


فتوی نمبر : 144207201671

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں