بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

9 شوال 1445ھ 18 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

شادی کی تاریخ مقرر کرنے کے بعد رشتہ ختم کرنا


سوال

میں نے اپنے بیٹے کی منگنی اور شادی کی تاریخ مقرر کردی  ہے، جس  لڑکی سے شادی کرانی تھی، اس بچی  کو سینے کا کینسر ہوگیاہے، آٹھ مرتبہ کیموتھراپی ہوچکی ہے، آنے والے بچوں کے نقصان کا اندیشہ ہے، کیا ہم رشتہ ختم کرسکتے ہیں؟ اس میں کوئی گناہ تو نہیں ہوگا؟

جواب

صورتِ مسئولہ میں سائل کے بیٹے کی اب تک نہ منگنی ہوئی ہے اور نہ شادی، بلکہ محض  منگنی اور شادی کی تاریخیں  مقرر ہوئی ہے، وعدہ ٔ نکاح (منگنی) بھی نہیں ہوا،لہذا اگر واقعۃ لڑکی کے سینہ میں کینسر کی بیماری ہے اور اب تک آٹھ مرتبہ کیمو تھراپی ہوچکی ہے تو ایسی صورت میں رشتہ ختم کرنا چاہیں تو ختم کرسکتے ہیں گناہ نہیں ہوگا۔

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144403101802

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں