بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

15 شوال 1445ھ 24 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

شادی کی مخصوص رسم پر نکاح موقوف کرنا


سوال

 شادی میں لڑکے والے لڑکی  والوں  سے دلہے کے کپڑے کے لیے 10 ہزار سے15 ہزار تک لیتے ہیں، کیایہ درست  ہے؟  اورلڑکی  والے ڈبل  لیتے  ہیں 30000سے40000تک  مہر کےعلاوہ  دلہن کےکپڑے کے لیے اوراس کےبغیرشادی نہیں کراتےیعنی نکاح نہیں ہوتا ہے۔

جواب

صورتِ  مسئولہ میں مذکورہ رسم کا شریعت میں کوئی ثبوت نہیں ہے اور نہ ہی اس رسم پر نکاح موقوف  رکھنا مناسب  ہے؛ کیوں کہ  شریعتِ  مطہرہ نے نکاح کو آسان بنانے کی ترغیب دی ہے اور اس طرح کی رسموں سے نکاح مشکل ہوجاتا ہے جس کے نتیجے میں معاشرہ میں گناہ عام ہونے کا دروازہ کھل جاتا ہے۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144111200991

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں