بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

9 شوال 1445ھ 18 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

شادی کے موقع پر دلہا کو ہلدی لگانے کا حکم


سوال

شادی سے پہلے دولہا کو ہلدی لگانا کیسا ہے شریعت کے روشنی میں؟

جواب

ہلدی اور مہندی عورتوں کو لگائی جاتی ہے، مردوں کو نہیں، جب کہ رسول اللہ ﷺ نے مردوں کو عورتوں کی مشابہت اختیار کرنے سے اور عورتوں کو مردوں کی مشابہت اختیار کرنے سے منع فرمایا ہے، اس لیے عورتوں کے ساتھ مشابہت ہونے کی وجہ سے دولہا کو مہندی یا ہلدی  لگانا درست نہیں  ہے۔ نیز اگر یہ کسی غیر مسلم قوم کی رسم ہے تو بھی اس کی پیروی سے اجتناب کرنا چاہیے۔

سنن أبي داود (4/ 60):

"باب في لباس النساء

حدثنا عبيد الله بن معاذ، حدثنا أبي، حدثنا شعبة، عن قتادة، عن عكرمة، عن ابن عباس، عن النبي صلى الله عليه وسلم: «أنه لعن المتشبهات من النساء بالرجال، و المتشبهين من الرجال بالنساء»".

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144209202278

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں