بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 رمضان 1445ھ 28 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

کیا لیلۃ القدر کی فضیلت حاصل کرنے کے لیے پوری رات جاگنا ضروری ہے؟


سوال

لیلۃالقدر کی فضیلت حاصل کرنے کے لیے ساری رات جاگنا ضروری ہے کیا؟

لیلۃ القدر مغرب سے فجر تک ہوتی ہے یا اس رات کے بیچ میں غیر متعین وقت کے لیے کچھ دیر ہوتی ہے؟

جواب

صورتِ  مسئولہ میں اولیٰ  یہ  ہے کہ پوری رات اخلاص کے ساتھ عبادت میں مشغول رہا جائے، البتہ اگر کوئی مکمل رات عبادت میں مشغول نہ رہے، بلکہ رات کے کسی بھی پہر، عبادت کرلے، اسے بھی یہ فضیلت نصیب ہوگی، نیز شبِ قدر کا اطلاق مکمل رات (غروب سے لے کر صبح صادق تک) پر ہوتا ہے، نہ کی رات کے کسی مخصوص پہر پر۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144109202678

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں