بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

10 شوال 1445ھ 19 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

شب برات میں نوافل پڑھنے کا حکم


سوال

شب برات میں نوافل پڑھنا شرعی لحاظ سے کیسا ہے۔ کیا حضور یا صحابہ سے یہ عمل ثابت ہے ؟

جواب

شب براءت میں نوافل پڑھنامستحب عمل   ہےنبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس رات میں عبادت کی ترغیب دی ہے۔

سنن ابن ماجہ میں ہےـ:

"عن علي بن أبي طالب، قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: " إذا كانت ليلة النصف من شعبان، فقوموا ليلها وصوموا نهارها، فإن الله ينزل فيها لغروب الشمس إلى سماء الدنيا، فيقول: ألا من مستغفر لي فأغفر له ألا مسترزق فأرزقه ألا مبتلى فأعافيه ألا كذا ألا كذا، حتى يطلع الفجر."

(کتاب اقامة الصلوۃ و السنة فیھا ، باب ما جاء فی لیلة النصف من شعبان جلد ۱ ص : ۴۴۴ ط : دار احیاءالکتب العربیة)

فتاوی شامی میں ہے:

"ومن المندوبات.........وصلاة الليل وإحياء ليلة العيدين، والنصف من شعبان(قوله والنصف) أي وإحياء ليلة النصف من شعبان."

(کتاب الصلوۃ ، باب الوتر و النوافل جلد ۲ ص : ۲۴،۲۵ط : دارالفکر)

البحرالرائق میں ہے:

"ومن المندوبات إحياء ليالي العشر من رمضان وليلتي العيدين وليالي عشر ذي الحجة وليلة النصف من شعبان كما وردت به الأحاديث وذكرها في الترغيب والترهيب مفصلة والمراد بإحياء الليل قيامه وظاهره الاستيعاب ويجوز أن يراد غالبه."

(کتاب الصلوۃ ، باب الوتر و النوافل جلد ۲ ص : ۵۶ط : دارالکتاب الاسلامي)

فتاوی محمودیہ میں ہے:

"شب قدر شب برات کے لیے شریعت نے عبادت ، نوافل ، تلاوت ، ذکر ، تسبیح ، دعاءاستغفار کی ترغیب دی ہے ۔"

(باب البدعات و الرسومات جلد ۳ ص:۲۶۳ ط:جامعۃ فاروقیہ کراچی)

فقط و اللہ اعلم 


فتوی نمبر : 144308101190

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں